پیام کربلا کانفرنس

مفہوم رزق۔ رزق کیا ہے؟ ( Hadi Tv )
14 جولائی, 2018
جامعہ الرضا میڈ ٹرم کے نتائج کی تصویری رپورٹ
15 اکتوبر, 2018

بسم اللہ الرحمن الرحیم ( آنکھوں کے ساحلوں پہ ہےاشکوں کا اک ہجوم شاید غم حسین کا موسم قریب ہے۔) جامعہ الرضا اسلام آباد میں بمورخہ 08 ستمبر 2018 کو نورالہدی ٹرسٹ کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے ( پیام کربلا کانفرنس ) کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جامعہ ہذا کے اساتیذ اور طلاب نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔اس کانفرنس کا آغاز قرآن کی نورانی آیات کی تلاوت سے کیاگیا۔اس کے بعد جامعہ الرضا کے اساتیذ نے مختلف موضوعات پر طلاب کرام سے گفتگو فرمائی۔ جامعہ الرضا کے پرینسپل علامہ سید حسنین عباس گردیزی صاحب نے ممبر کے آداب کے موضوع پر طلاب کو درس دیا۔ اس کے بعد نورالہدی ٹرسٹ کے چیرمین علامہ سید امتیاز رضوی صاحب نے قیام امام حسین علیہ السلام اور ہماری ذمہ داری کے موضوع پر پرمغز گفتگو فرمائی۔ اس کے بعد جامعہ الرضا کے سابق پرینسپل علامہ ساجد علی سبحانی صاحب نے پرجوش انداز میں زیارت اربعین کی روشنی میں مقصد امام حسین ع پر گفتگو کی ۔ اور اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں طلاب نے اپنے شفیق اساتیذ سے مختلف موضوع پر سوالات کئے۔ آخر میں علامہ محمد حسین مبلیغی صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں مصائب آل محمد بیان کئے۔ کانفرنس کا احتتام دعائے سلامتی امام زمانہ علیہ السلام سے کیا گیا۔