شعبہ جات

شعبہ مراکز تعلیم القرآن

الھدیٰ مرکز تبلیغات پاکستان کے زیر انتظام مختلف اضلاع میں 1489 قرآن سنٹرز کام کر رہے ہیں۔ جس میں 65018 بچے تعلیمات قرآن اور علوم اہلبیت علیہم السلام کے حصول میں مشغول ہیں۔ معلمین کا شہریہ اور بچوں کو نو جلدوں پر مشتمل کتب فراہم کی جاتی ہیں۔ ہر چار ماہ بعد بچوں کا امتحان اور سال میں ایک مرتبہ قرآنی مقابلہ جات پہلے ضلعی سطح پر اور پھر مرکزی مقابلہ کرایا جاتا ہے۔

شعبہ اعزام

الھدیٰ مرکز تبلیغات پاکستان کی طرف سے ہر سال 2000 سے زائد مبلغین کو رمضان المبارک اور محرم الحرام میں مختلف اضلاع میں اعزام کیا جاتا ہے۔ اسی طرح عشرہ ثانی و مجالس فاطمیہ اور دیگر مناسبت کے حوالے سے بھی مبلغین کو اعزام کیا جاتا ہے۔

تربیت مبلغین

الھدی مرکز تبلیغات پاکستان کی طرف سے لمعہ کی سطح کے فارغ التحصیل طلاب کے لے دو سالہ تربیت مبلغین کورس کرایا جاتا ہے۔ اب تک دو کورس مکمل کرنے والے مبلغین ملک کے مختلف اضلاع میں فریضہ تبلیغ انجام دے رہے ہیں اور مبلغین کی تیسری جو چودہ افرد پر مشتمل ہے ۔ دوسرے سال کی پہلی ٹرم میں مشغول ہے۔ یہ کورس ماہر اساتید و جید علماء کے زیر نگرانی کرایا جا رہا ہے۔ اب تک تین دورے مکمل ہو چکے ہیں اور مبلغین مختلف مقامات پر مشغول تبلیغ ہیں۔