جامعہ الرضا

جامعہ الرضا میں طلباء دینی علوم سے فیضیاب ہوتے ہیں۔ یہاں دینی علوم کے ساتھ مروجہ تعلیم کا بھی انتظام ہے۔ نیز وفاق المدارس کا نصاب بھی جامعہ کے نصاب میں شامل ہے جامعہ میں میڑک پاس طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ جامعہ کا تعلیمی سال 3ٹرمز پر مشتمل ہے جس کا آغاز اگست میں ہوتا ہے۔ اس وقت جامعہ میں دینی تعلیم کے علاوہ ایک طالب علم ایم فل (I R) قائد اعظم یونیورسٹی ۔جبکہ 2 طالب علم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے عربی لیٹریچر میں (M A) کرچکے ہیں اور 4 طلباء نے قراقرم یو نیو رسٹی سے BA فرسٹ اور سیکنڈ ڈویثرن میں پاس کیا ہے۔ سال 2012ء سے FA کے طلباء کیلئے ریگولر کلاسز کا بھی اجراء کیا گیا ہے۔ اس وقت ایف اے پارٹ I میں 8 طالب علم جبکہ پارٹ II میں 10 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔

جامعہ میں طلباء کی تعداد 70 کے قریب ہے اکثر طلباء تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معاشرے میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور سینیئر طلاب کی ایک بڑی تعداد ماہ رمضان المبارک اور ماہ محرم الحرام میں تبلیغ کا فریضہ بھی سرانجام دیتی ہے۔ جامعہ کے 20 فارغ التحصیل طلباء اس وقت حوزہ علمیہ قم اور نجف میں اپنی تعلیم کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نیز جامعہ کے 2 طلباء نے اہل بیت ؑ یونیورسٹی تہران میں ایم اے اسلامیات میں داخلہ لیا ہے۔ اس وقت جامعہ کے 35 فارغ التحصیل طلباء پاکستان کے مختلف علاقوں میں تبلیغ دین میں مصروف عمل ہیں۔

جامعہ الرضا میں داخلہ ہر سال مئی اور جون کے مہینے میں ہوتا ہے اور نئی کلاسو ں کا آغاز اگست سے ہوتا ہے۔