اغراض و مقاصد

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اس نظریے کے تحت طلاب کو اسلامی تعلیمات کے زیور سے آراستہ کرنا اور انہیں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنے دینی فرائض کی انجام دہی کے قابل بنانا۔

ایسے افراد تیار کرنا جو دینی تعلیم کے ساتھ تزکیہ نفس اور اسلامی تربیت سے مزین ہوں۔

خالص دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم سے طلاب کو آراستہ کرنا۔

طلبا کے اندر جذبہ تحقیق کو اجاگر کرنا تاکہ وہ مستقبل ميں مختلف اسلامی موضوعات پر تحقیق و تالیف کا فریضہ ادا کر سکیں۔

طلباء کے اندر جذبہ حب الوطنی کو پروان چڑھانا تاکہ وہ قوم و ملک کي تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔