سٹوڈنٹس سوسائٹی

طلباء کی استعداد اور صلاحیت کو ابھارنے کے لیے الرضا سٹوڈنٹس سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کے اغراض و مقاصد یہ ہیں۔

1. جامعہ کے طلاب کی بہتری کے لیے منظم انداز میں کام کرنا۔

2. جامعہ کے اندر نظم و ضبط کو فروغ دینا۔

3. امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو عملی جامہ پہنانا۔

4. طلبہ کے مسائل سے اساتید کو آگاہ کرنا اور اساتید سے راہنمائی لینا۔

5. جامعہ کے اندر تعلیم و تربیت کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنا۔

6. طلاب کے مابین قوم پرستی اور علاقہ پرستی کو ختم کرنا۔

7. معصومین علیہم السلام سے منسوب ایام میں پروگرام منعقد کرنا۔

ہمارا عزم: تعلیم، تربیت، تنظیم