معصومہ انسٹیٹیوٹ، اسلام آباد

انسانی تہذیب وتمدن کی تشکیل میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ دین اسلام نے خواتین کی تعلیم کو بھی خاص اہمیت دی ہے۔ حضرت رسالتماب ﷺ نے فرمایا ہے، "طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم و مسلمۃ” علم کا حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض ہے۔ دین سے آگاہی مرد اور عورت دونوں کیلئے ضروری ہے مگر موجود دور میں خواتین کے لیے دینی تعلیم کا حصول نہایت ضروری ہو گیا ہے۔ ایک خاتون کی تربیت کا مطلب ایک خاندان کی تربیت ہے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر خواتین کے لیے معصومہ ؑانسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کا آغاز کیا گیا۔