معصومہ انسٹیٹیوٹ

دین سے آگاہی مرد اور عورت دونوں کیلئے ضروری ہے مگر موجود دور میں خواتین کے لیے دینی تعلیم کا حصول نہایت ضروری ہو گیا ہے۔ ایک خاتون کی تربیت کا مطلب ایک خاندان کی تربیت ہے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر خواتین کے لیے معصومہ ؑانسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس ادارے کا باقاعدہ آغاز ۵ شعبان المعظم 1428ھ (سال 2007ء ) کو ہوا ۔ 2008محترمہ سیدہ طاہرہ نقوی نے اس کی مسئولیت سنبھالی۔اس وقت تک اس دینی مدرسے سے 25 طالبات چار سال کا کورس کرکے فارغ التحصیل ہو چکی ہیں اور مختلف مقامات پر تبلیغی اور تدریسی فرائض کی انجام دہی میں مشغول ہیں۔