تعلیمی نصاب

جامعہ معصومہ میں اس وقت درج ذیل مضمون پڑھائے جاتے ہیں۔

عقائد، احکام، تاریخ، ادبیات، منطق، فلسفہ، اصول فقہ، تفسیر، تجوید نہج البلاغہ، فقہ استدالالی، آئین ہمسرداری، مذاہب و ادیان.

عربی، فارسی، انگریزی

جامعہ معصومہ میں ابتدائی دو سال متوسطہ اور دو سال عالیہ کے کورس کرائے جاتے ہیں۔ ابتدائی ایف اے کے برابر، متوسطہ بی اے کے برابر اور عالیہ ایم اے کے برابر ہے۔ یہاں کے تعلیمی سال میں دو سمسٹر ہوتے ہیں. پہلا سمسٹر شارٹ کورس کے بعد اگست سے شروع ہوتا ہے اور دوسرا جنوری سے شروع ہوتا ہے۔