پرنسپل

محترمہ سیدہ طاہرہ نقوی صاحبہ جامعہ معصومہ سلام اللہ علیہا کہ پرنسپل ہیں۔ آپ نے ایک علمی گھرانے میں آنکھ کھولی آپ کے والد معروف عالم دین مولانا امیر حسین نجفی ہیں۔ آپ ڈاکٹر محمد علی شہید کی بہن ہیں۔ آپ نے شروع ہی سے اسلامی اصولوں کے مطابق تربیت پائی۔ یہی وجہ ہے کہ ابتدائی تعلیم امریکہ، کینیڈا، اور برطانیہ سے حاصل کرنے کے باوجود آپ کے اندر دین سے محبت اور دینی تعلیم کا شوق کم نہ ہو سکا اور آپ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایران تشریف لے گئیں اور چودہ سال تک تہران کے حوزہ علمیہ چیذر تہران میں تعلیمی مدارج کو طے کیا۔

اس کے بعد عملی تجربے کے لیے ایران کی وزارت تعلیم کے زیراہتمام تعلیم و تربیت کے ادارے آموزش و پرورش میں دس سال تک تدریسی فرائض انجام دئیے اس دوران امور تربیتی۔نصاب سازی اور مدیریت کے خصوصی کورس انجام دئیے اور ان شعبوں میں ملکہ حاصل کیا۔آپ کو انگریزی،فارسی اور اردو میں مکمل مہارت حاصل ہے اس کے علاوہ گجراتی اور پنجابی سے بھی بول سکتی ہیں۔