Aik ba-maqsad nashist; NR&D

نور الہدی ٹرسٹ کے تحقیقی اداروں “نور الہدی مرکز تحقیقات” اور “نور تحقیق و ترقی پرائیویٹ لمیٹیڈ” کے مدیران و ممبران کی علامہ سید افتخار حسین نقوی کے تاسیس کردہ تحقیقی ادارہ “منتھائے نور” کے ساتھ بروز اتوار، یکم جون 2025 کو ایک باہمی تبادلہ خیال کی نشست منعقد ہوئی۔ تقریبا دو گھنٹوں پر مشتمل اس نشست میں دونوں اداروں نے اپنی تحقیقی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں کا تعارف کروایا۔ اس نشست میں مذھب حقہ شیعہ اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کے فروغ کےلئے تحقیقی سرگرمیوں میں ایک دوسرے سے تعاون اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کا عزم کیا گیا۔

#NRD#NRAndD#NoorResearchAndDevelopment#NoorulHudaTrust#Islamabad#Islam